بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھِنڈ میں ہفتہ کی صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ضلع جیل کی ایک خستہ حال دیوار موسلادھار بارشوں کے دوران بھربھرا کر گر گئی۔ اس سے بیرک نمبر 6 میں قید 22 قیدی زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حال نازک بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
جیل ذرائع نے کہا کہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے جیل کی ایک بیرک کی دیوار اچانک گر گئی۔ جس وقت حادثہ پیش آیا بیرک نمبر 6 میں کل 64 قیدی موجود تھے، تاہم ان میں سے 22 قیدی ملبے کی زد میں آ گئے۔ زخمی ہونے والے تمام قیدیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے، جبکہ دو قیدیوں کو سنگین حالت کے پیش نظر گوالیار کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ضلع میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ جیل احاطے کی عمارت پرانی ہونے کے سبب اس کی دیوار گری ہے۔ جائے واقعہ شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع ہے اور اطلاع ملنے پر جیل اور ضلع کلکٹر، ایس پی اور تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
جیل کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے بیرک نمبر 7 کا پلاسٹر گرنے لگا تھا۔ اس کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ افسران کو دی گئی لیکن تھوڑی دیر بعد ہی بیرک نمبر 6 کی دیوار اور چھت بھربھرا کر گر گئی۔ یہ دیوار 150 سال پرانی تھی۔ بھنڈ کے ایس پی اور کلکٹر نے بتایا کہ بھنڈ جیل میں کل 255 قیدی بند ہیں اور سبھی پوری طرح محفوظ ہیں۔ صرف 22 قیدی زخمی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پورے معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز