بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ انھوں نے چھتر پور کے دیوی مندر کے احاطے میں غیر مہذب لباس پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ضلع پولیس سپرٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ لڑکی مندر کے احاطے میں جس طرح کے کپڑے پہنے ہیں اور جس طرح کے مناظر فلمائے گئے، وہ قابل اعتراض ہیں۔
Published: undefined
نروتم مشرا نے کہا کہ پہلے بھی انھوں نے ایسے معاملہ میں اعتراض کیا تھا۔ اس کے باوجود ایسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی وجہ سے انھوں نے چھتر پور ایس پی کو لڑکی پر ایف آئی آر درج کرنے کے ہدایات دی ہے۔ چھتر پور کے لو کش نگر کے ایک مندر میں لڑکی نیہا مشرا نے دیوی مندر کی سیڑھیوں پر فحش رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا میں وائرل کر دیا۔ اس معاملہ میں ہندوتوا تنظیموں نے اعتراض کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز