بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ہر بوتھ کو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ پارٹی نے کل اس سلسلے میں ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ اس بار کانگریس ریاست میں حکومت بنائے گی۔
میٹنگ کے بعد سابق وزیر اور ایم ایل اے جیتو پٹواری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں موجودہ بدعنوان حکومت کو ہٹانے کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی۔ میٹنگ میں کمل ناتھ، وینوگوپال اور پارٹی کے ریاستی انچارج جے پرکاش اگروال سمیت سبھی لیڈروں نے انتخابات کی تیاریوں میں پوری طرح سے لگ جانے پر زور دیا۔
جیتو پٹواری نے کہا کہ میٹنگ میں ہر بوتھ کو مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا۔ کانگریس 2023 کے اسمبلی انتخابات اب تک کی سب سے مضبوط تنظیم کے ذریعہ لڑے گی۔ میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، سریش پچوری، کانتی لال بھوریا، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined