قومی خبریں

شیوراج چوہان کی تیسری 'کورونا رپورٹ' بھی پازیٹو، اسپتال سے نہیں ملے گی چھٹی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی 25 جولائی کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ چرایو اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ اسپتال سے ہی کابینہ کی ورچوئل میٹنگوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں عوام کورونا کے خوف میں زندگی بسر کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف کورونا نے بی جے پی کے کئی لیڈروں اور وزراء کو بھی اپنی زد میں لے رکھا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد سے اسپتال میں داخل ہیں۔ اس درمیان شیوراج چوہان کی تیسری کورونا رپورٹ بھی پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ گویا کہ انھیں ابھی اسپتال سے چھٹی نہیں ملنے والی۔ جب تک ان کی کورونا رپورٹ نگیٹو نہیں آ جاتی، اس وقت تک وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ شیوراج چوہان 25 جولائی کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ کووڈ سنٹر چرایو اسپتال میں داخل ہیں۔ چوہان لگاتار اسپتال سے ہی محکماتی جائزہ میٹنگیں کر رہے ہیں اور کورونا کے حالات پر بھی نظر رکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ کی ورچوئل میٹنگوں میں بھی وہ شامل ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا کے اب تک 34285 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 9286 معاملے سرگرم ہیں اور 24099 کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ ریاست میں کورونا کی زد میں آنے سے اب تک تقریباً 900 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined