جبل پور: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنے خلاف نازیبا نکتہ چینی کرنے والے ٹیچر کو معاف کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ان کی معطلی کو بحال کیا جائے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ’’جمہوریت میں خیالات کی آزادی سبھی کو ہے اور میں ہمیشہ سے اس کا حامی رہا ہوں۔‘‘
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ’’یہ بھی صحیح ہے کہ سرکاری ملازم رہتے ہوئے ٹیچر کا یہ رویہ قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اس لئے انہیں معطل کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ لیکن میں سوچتا ہوں کہ انہوں نے اس عہدے پر آنے کے لئے کتنے برسوں تک محنت کی ہوگی۔ ان کا پورا خاندان ان پر انحصار کرتا ہے۔ ان کی معطلی کی وجہ سے ان کو اور ان کے خاندان کو پریشانیوں سے گذرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘
Published: 12 Jan 2019, 7:09 PM IST
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نےئ کہا کہ گزشتہ 14 سالوں سے سیوا بھارتی کو استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے، اپنوں نے ہمیں پریشان کیا۔ لیکن میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمیں غیر نہ سمجھیں۔ ہم کوئی بھی کام انتقاماً نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پر نازیبانکتہ چینی سے ان پر معطلی کی کارروائی کی جائے، یہ قوانین کے مطابق صحیح ہوسکتا ہے لیکن میں انفرادی طور سے انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا ہوں کہ ان پر کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک استاذ کا کام ہوتا ہے سماج کی تعمیر کرنا۔ طلبہ کو اچھی تعلیم دینا۔ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اپنے کام پر وہ توجہ مرکوز رکھیں گے۔
Published: 12 Jan 2019, 7:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jan 2019, 7:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز