مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے چھندواڑا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر شہری غریب نوجوانوں کو عارضی طور پر روزگار کے ساتھ ان کی دلچسپی کے مطابق تربیت دینے کے لئے یوا سوابھیمان منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے شہری علاقوں کے غریب نوجواونوں کو ایک سال میں 100 دنوں کا روزگار مہیا کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ریاست کا مستقبل نوجوان قوت کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوانوں میں قابلیت کی کمی نہیں ہے، ضرورت انہیں موقع دینے کی ہے۔ دیہی علاقوں میں تو نوجوانوں کو روزگار منریگا سے مل جاتا ہے، لیکن شہری نوجوان اس طرح کے کسی مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لئے ان کے لئے عارضی طور پر روزگار اور مہارت کی تربیت سے جوڑ کر نئی اسکیم ’یوا سوابھیمان‘ نافذ کرنے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہری علاقہ کے غریب نوجوانوں کو ایک سال میں 100 دن کا روزگار دستیاب کرایا جائے گا۔ اسی روزگار کے دوران ان کی خواہش کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے ریاست کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ نئی حکومت کو آئے ہوئے 40 دن ہوئے ہیں اور ریاست کے عوام کو دیئے گئے علامتی معاہدہ نامہ کو لاگو کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ کسانوں کے 2 لاکھ تک کا قرض معاف کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس پر عمل بھی شروع ہو گیا۔ 15 جنوری کو تمام پنچایتوں میں اہل کسانوں کی فہرست بھی لگا دی گئی ہے اور درخواست جمع کرنے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined