بھوپال: انتخابی موسم کے دوران مرکز کی مودی حکومت ملک بھر کے عوام سے 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدے کر رہی ہے لیکن مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود اس کے رکن اسمبلی بجلی کے اضافی بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور خود کشی کی دھمکی دینے پر مجبور ہیں!
Published: undefined
راج گڑھ ضلع کے نرسنگھ گڑھ اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی موہن شرما نے خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے بجلی محکمہ کے ملازمین اور عہدیداروں پر غریبوں کو پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایم ایل اے موہن شرما نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بورڈ کے افسران اور ملازمین بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر ہمارے علاقے کے گاؤں گاؤں جاتے ہیں، کسانوں کے گھروں کے گیٹ کھول دیتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکلیں چھین لیتے ہیں۔
Published: undefined
موہن شرما نے مزید کہا کہ بروا کھلم گاؤں سے بجلی محکمہ کے ملازمین نے ایک غریب مزدور کی موٹر سائیکل اور لوہے کا ہتھوڑا چھین لیا۔ دھمکی آمیز لہجے میں بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ ’اگر میں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو دفعہ 353 (سرکاری ملازم کی فرائض کی انجام دہی میں رخنہ اندازی) عائد کر دی جائے گی! انہوں نے کہا کہ میں قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا، اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تو دفعہ 353 لگا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب میرے پاس ایک ہی ہتھیار ہے، میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں اور خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 5 تاریخ کو محکمہ بجلی کے ڈی ای آفس کے باہر دھرنے پر بیٹھیں گے۔
Published: undefined
بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا، ’’میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ اب میرا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، کیونکہ میں بہت دکھی ہوں۔ مجھے اپنی زندگی سے بھی لگاؤ نہیں ہے۔ میری عمر ختم ہو گئی ہے، میں موت کو قبول کرتا ہوں، لیکن عوام پر بجلی بورڈ کے مظالم قبول نہیں۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی ایم ایل اے موہن شرما یہ باتیں راج گڑھ ضلع کے پیلو کھیڑی صنعتی علاقے میں نئی صنعتی یونٹ میسرز زیلو پیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے وقت کہیں۔ اس پروگرام کے دوران راج گڑھ کے ڈی ایم ہرش شرما، ایس پی دھرم راج مینا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز