قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بیتول کلکٹر کے ایکس ہینڈل سے حکومت مخالف پوسٹ! ہینڈلر کی ملازمت ختم

مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کلکٹر کے ایکس ہینڈل سے ایک ایسی پوسٹ ری پوسٹ کر دی گئی جس میں حکومت کو بدعنوان بتایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کلکٹر کے ایکس ہینڈل سے ایک ایسی پوسٹ ری پوسٹ کر دی گئی جس میں حکومت کو بدعنوان بتایا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور کلکٹر کے ایکس ہینڈل کو سنبھالے والے ملازم (ہینڈلر) کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کلکٹر بیتول امن بیر بینس کے سرکاری ایکس ہینڈل سے 17 ستمبر کی رات تقریباً 11.30 بجے ایک ایسی پوسٹ کو ری پوسٹ (دوبارہ پوسٹ) کیا گیا جس میں حکومت پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ پوسٹ سمیکشا سنگھ کی ہے جس میں لکھا ہے، عوام اب کرپٹ حکومت کو بے دخل کرے گی۔ اس کے ساتھ 86 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا بھی ذکر ہے۔ اس پوسٹ کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔

Published: undefined

گنج پولس اسٹیشن کے انچارج دیوکرن نے بتایا کہ اس سے کی گئی شکایتی درخواست میں ایڈیشنل کلکٹر جے پرکاش نے بتایا ہے کہ بیتول کلکٹر کے ایکس ہینڈل پر 17 ستمبر کو ایک پوسٹ دیکھی گئی۔ یہ پوسٹ کلکٹر کے اکاؤنٹ سے سمیکشا سنگھ نامی ہینڈل سے بنائی گئی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک پوسٹر بھی لگایا گیا ہے جس میں 86 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ لکھا گیا ہے۔

Published: undefined

گنج پولس اسٹیشن کے انچارج دیوکرن نے بتایا کہ ایڈیشنل کلکٹر جے پرکاش کی شکایت پر گنج تھانے میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66 کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف ایک جرم درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سائبر سیل سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Published: undefined

اس معاملے میں کلکٹر امن بیر سنگھ بینس نے بتایا کہ انہیں اس پوسٹ کے بارے میں اس وقت معلومات ملی جب ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے انہیں اس کے بارے میں بتایا۔ کلکٹر بینس نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نے ہینڈل چلانے والے ملازم شیورام بارنگے کی خدمات ختم کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined