قومی خبریں

مدھیہ پردیش: اجتماعی نقل معاملے میں 22 اساتذہ کے خلاف کارروائی

شیوراج سنگھ ورما نے کہا کہ امتحانی مرکز کے قریب نقل کا مواد تیار کرنے والے 8 اساتذہ سمیت 9 کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے معاملے میں 22 اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی مدھیہ پردیش-مہاراشٹر سرحد پر واقع پہاڑی علاقے سرویل کے امتحانی مرکز کے قریب 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے مواد کی تیاری کے معاملے میں کی گئی ہے۔

Published: undefined

کلکٹر شیوراج سنگھ ورما نے کہا کہ اس سنگین معاملے میں اسسٹنٹ کمشنر، قبائلی امور کے محکمہ نے مختلف اسکولوں کے سرویل واقع امتحانی مرکز میں ڈیوٹی دینے والے اور نقل ریکٹ میں ملوث 17 اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔ پانچ دیگر کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ معطل افسران میں امتحانی مرکز کے صدر اشوک جیسوال، اسسٹنٹ سینٹر صدر، دھنالال آرسے کے علاوہ 12 سپروائزر شامل ہیں۔

Published: undefined

شیوراج سنگھ ورما نے کہا کہ امتحانی مرکز کے قریب نقل کا مواد تیار کرنے والے آٹھ اساتذہ سمیت 9 کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید حقائق پولیس کی محکمانہ انکوائری اور تفتیش میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے سال پہاڑی علاقے میں واقع اس امتحانی مرکز سے 85 فیصد طلباء پاس ہوئے تھے جبکہ اس سے منسلک دیگر امتحانی مراکز کا نتیجہ مایوس کن رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined