مدھیہ پردیش کے اندور واقع ایک فیکٹری میں کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور دوسری فیکٹری میں کام کے لیے بھیجے جانے سے ناراض سات ملازمین نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ان سبھی ملازمین کو فوری طور پر علاج کے لیے ایم وائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق پردیشی پورہ علاقہ میں کمپنی میں کام کرنے والے ان سات ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنخواہ اور دوسری فیکٹری میں کام کے لیے بھیجے جانے کو لے کر تنازعہ تھا۔ اس تنازعہ سے ساتوں ملازمین پریشان تھے اور آج ان کی بات نہیں سنی گئی تو انھوں نے زہر کھا لیا۔
Published: undefined
پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ایک ماڈیولر کچن بنانے والی کمپنی کے سات ملازمین نے زہریلی شئے کھا لی ہے۔ جن لوگوں نے زہر کھایا ہے ان کے نام جمنا دھر، دیپک، دیوی لال، راجیش، جتیندر، دھامنیا اور شیکھر بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جس فیکٹری میں یہ لوگ کام کرتے ہیں، وہاں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے، اور کچھ ملازمین کو کسی دوسری کمپنی میں کام کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔ اس قدم سے ملازمین ناراض تھے اور انھوں نے اپنا پیسہ مانگا، لیکن جب نہیں ملا تو انھوں نے زہریلی شئے کھا لی۔ سبھی کے بیان لیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined