قومی خبریں

مدھیہ پردیش: ضلع اندور میں کورونا سے اب تک 1204 مریضوں کی موت

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ہفتے کے روز مجموعی 9864 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس میں 17 فی صد شرح انفیکشن سے 1679 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اندور: کورونا ہاٹ اسپاٹ مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 1679 نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ ضلع میں 7 مریضوں کی موت ہونے سے اب تک ضلع میں 1204 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ہفتے کے روز مجموعی 9864 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس میں 17 فی صد شرح انفیکشن سے 1679 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی دن 301 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہاں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 16282 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ادھر ضلع میں اب تک 12,56,821 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے سامنے آئے 1,26,832 متاثرہ افراد میں سے 1,09,346 صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 مارچ 2020 سے کورونا کی دستک کے بعد ضلع میں علاج کے دوران مجموعی طور پر اب تک 1204 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں کورونا کے 103 نئے کیسز تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ دیر رات کورونا کے 684 مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ میں ایک سو تین افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ 149 مریض گزشتہ روز صحتیاب ہو کر ضلع اسپتال سے گھر چلے گئے ہیں۔

Published: undefined

اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ تین دن کورونا کرفیو کے زبردست نفاذ کے بعد لوگوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہیں نکلنے کی وجہ سےکورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر روک لگی ہے اور کورونا پازیٹو مریضوں کے اسپتال میں علاج کے لئے آنے میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined