قومی خبریں

سروے کے بعد مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا: دانش آزاد

اتر پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری نے مدارس کی بہتری کے لیے کیے جا رہے سروے کے کام کی ستائش کی ہے اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے پر افواہ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں

دانش آزاد انصاری
دانش آزاد انصاری تصویر سوشل میڈیا

بارہ بنکی: اتر پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری نے مدارس کی بہتری کے لیے کیے جا رہے سروے کے کام کی ستائش کی ہے اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے پر افواہ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

آزاد نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے بعد مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں مدارس کو بند کرنے اور ان پر بلڈوزر چلانے کی بات کر کے مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

یہاں ایک پرائیویٹ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے مسلمانوں سے اپوزیشن کی باتوں میں نہ آنے کی اپیل کی ۔ اس دوران انہوں نے مدارس کے سروے کو لے کر اٹھائے جانے والے سوالات پر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کے ذریعہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے فارمولے پر چلنے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں پریشان ہیں اور اس لیے وہ عوام کو ڈرا دھمکا کر گمراہ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سروے کے بعد جن مدارس میں کوئی کمی ہے ان کی حالت بہتر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے وہی ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھا ہے۔ آج جب مسلمان مودی اور یوگی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں تو اپوزیشن کو درد ہونے لگا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined