قومی خبریں

وویک تیواری قتل معاملہ: تھانوں کے اندر یوم سیاہ، یوگی کے خلاف پولس کی بغاوت

اتر پردیش کا محکمہ پولس یوگی حکومت کے خلاف بغاوت پر اتر آیا ہے، صوبہ کے پولس اہلکاروں نے وویک تیواری قتل کے ملزم پولس اہلکاروں کی گرفتاری کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج درج کرایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وویک تیواری قتل کے بعد جیل میں بند دو پولس اہلکاروں پرشانت چودھری اور سندیپ چودھری پر کارروائی کے خلاف محکمہ پولس نے 5 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا۔ اعلی افسران کی طرف سے اپیل کئے جانے کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور کچھ نے تو یوگی حکومت کے خلاف ایک طرح سے بغاوت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملزمان کے حق میں چندا دیا ہے اگر اعلی افسران چاہیں تو انہیں معطل کر دیں۔

Published: 05 Oct 2018, 9:09 PM IST

کئی پولس تھانوں پر کالی پٹی باندھنے والے پولس اہلکاروں نے اجتماعی طور پر فوٹو کھنچوائے اور انہیں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔ کئی پولس اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

نیوز 18 ہندی کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کئی مقامات پر مبینہ طور پر پولس اہلکاروں کے کالی پٹی باندھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس اہلکاروں کے پٹی باندھنے کی بات میں کتنی سچائی ہے اور اس کا کیا مقصد ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے، اس کے بعد ہی کارروائی کیے جانے سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: 05 Oct 2018, 9:09 PM IST

واضح رہے کہ یوپی پولس اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 5 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی تھی، جس کا اثر یو پی کی راجدھانی لکھنؤ میں نظر آیا۔ قبل ازیں جمعرات کو ہی ڈی جی پی او پی سنگھ نے یوم سیاہ کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس معاملہ پر کہا کہ یو پی میں کہیں بھی پولس اہلکاروں کی مخالفت کی صورت حال نہیں ہے اور افسران لگاتار ان کے رابطہ میں ہیں۔

Published: 05 Oct 2018, 9:09 PM IST

دریں اثنا لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد ڈالنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ادھر فیس بک پر ڈی جی پی کو چیلنج کرنے والی پوسٹ ڈالنے والے سپاہی سرویش چودھری کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سرویش چودھری نے فیس بک پر ویڈیو ڈالتے ہوئے کہا تھا، ’’میں نے پرشانت چودھری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے ہیں، مجھے برخاست کر دو۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 9:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Oct 2018, 9:09 PM IST