قومی خبریں

لکھنؤ: آلودہ پانی کی وجہ سے 150 سے زیادہ لوگ ڈائریا کا شکار، 16 داخل استپال

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے وکاس نگر علاقے میں آلودہ پانی پینے سے 150 سے زیادہ لوگ اسہال کی بیماری (ڈائریا) میں مبتلا ہو گئے ہیں

آلودہ پانی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
آلودہ پانی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے وکاس نگر علاقے میں آلودہ پانی پینے سے 150 سے زیادہ لوگ اسہال کی بیماری (ڈائریا) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈائریا کے داخل مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پانی کا رنگ زرد ہے اور اس میں شدید بدبو آ رہی ہے۔ جل کل ڈپارٹمنٹ (محکمہ فراہمی آب) کے جونیئر انجینئر سوریہ مانی یادو نے کہا، ’’ہم آلودہ پانی کے پیچھے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔ نالے سے گزرنے والی دو پانی کی پائپ لائنوں کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے اور علاقوں میں دو پانی کے ٹینکر بھیجے گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

لکھنؤ شمال کے رکن اسمبلی نیرج بورا نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے بھی علاقے کا معائنہ کیا اور میونسپل اداروں کو ڈائریا پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا ’’محکمہ فراہمی آب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مسئلہ کے حل ہونے تک پانی کے ٹینکرز فراہم کریں، جبکہ ایل ایم سی (لکھنؤ میونسپل کارپوریشن) کو ہدایت دی گئی ہے کہ علاقے کی صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined