قومی خبریں

لکھنؤ کے ڈاکٹر سے سائبر جعلسازوں کی 2 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی

ڈاکٹر نے ویلتھ مینجمنٹ فرم کے جھانسے میں آ کر رقم جمع کروائی، جس کے بعد منافع کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید رقم کی طلب کی گئی۔ کمیشن کے نام پر مزید رقم مانگے جانے پر ڈاکٹر نے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: لکھنؤ کے ایک نامور ڈاکٹر سے جعلسازوں نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹھگی کی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی۔

ڈاکٹر نے اپنی شکایت میں کہا، ’’میں ایک ویلتھ مینجمنٹ فرم کا اشتہار دیکھ کر اس کا ممبر بن گیا۔ انہوں نے مجھ سے رقم جمع کرنے کو کہا اور بعد میں بار بار اپنی ویب سائٹ پر منافع ظاہر کیا۔ اکاؤنٹ منافع دکھا رہا تھا۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر نے کہا، ’’انہوں نے مجھ سے مزید رقم جمع کرنے کو کہا۔ جب یہ رقم 2.27 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تو میں نے رقم نکالنے کو کہا اور انہوں نے کمیشن کے طور پر مزید رقم جمع کرنے کو کہا۔‘‘

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے کمیشن پر اصرار کیا تو میں نے ان سے اپنے منافع میں سے کٹوتی کرنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ میں نے یہ محسوس کرنے کے بعد شکایت درج کروائی کہ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نے نئی دہلی میں دہلی سائبر سیل میں شکایت درج کرائی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر پدم شری ایوارڈ یافتہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined