لکھنؤ: شاہجہاں پور میں مبینہ طور سے پولیس ہراسانی کا شکار آشا کارکنوں نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور اپنی روداد سنائی۔
Published: undefined
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شاہجہاں پور میں پولیس کی پٹائی سے زخمی آشا ملازمین کے ایک وفد نے کول ہاوس میں پرینکا سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کے ظلم کی کہانی بتائی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے ان کی بات کو دھیان سے سنا اور انصاف کی لڑائی میں ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا۔
Published: undefined
بعد میں پرینکا نے ٹوئٹ کیا اور لکھا' آج میں نے شاہجہاں پور میں پولیس کے ذریعہ ہراسانی کا سامنا کرنے والی آشا بہنوں سے ملاقات کی۔ ان کو اپنے مطالبات کے لئے وزیر اعلی کی ریلی کے باہر بے رحمی سے پیٹا گیاتھا۔آشا بہنیں کورونا کے دوران،ٹیکہ کاری کے وقت،زچگی اور دیگر مواقع پر دن رات کام کیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام میں آشا کارکن اپنے مطالبات کا اظہار کرنے گئی تھیں جہاں سیکورٹی اہلکار نے ان کے ساتھ مارپیٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined