لکھنؤ: لولو مال میں نماز ادا کرنے کے خلاف ہندو تنظیموں نے جمعہ کے روز سندر کانڈ (رامائن کا ایک حصہ) پڑھنے کی کال دی تھی۔ شام دیر گئے تقریباً 7 بجے تین نوجوان سندر کانڈ پڑھنے وہاں پہنچے، چنانچہ ہنگامہ شروع ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق وہاں ایک نوجوان نماز پڑھنے بھی پہنچا تھا۔ جب مال میں کافی ہنگامہ ہوا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ انہیں امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کی پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ وہیں، ہندو سماج پارٹی کی صدر اور کملیش تیواری کی اہلیہ کرن تیواری کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ توہین رسالتؐ کے مرتکب کملیش تیواری کو کئی سال بعد قتل کر دیا گیا تھا اور کرن تیواری نے مال میں سندر کانڈ پڑھنے کی کال دی تھی۔
Published: undefined
اے ڈی سی پی ساؤتھ راجیش کمار سریواستو کے مطابق جمعہ کی شام ہندو تنظیم کے کچھ نوجوان سندر کانڈ پڑھنے لولو مال پہنچے تھے۔ وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار نے انہیں روکا تو ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اتنے میں ایک نوجوان یہ کہہ کر اندر جانے لگا کہ میں نماز پڑھوں گا جس کے بعد تنازعہ مزید بڑھ گیا۔ اطلاع ملنے پر سوشانت گالف سٹی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
بھدوہی کے سروجناتھ یوگی، جونپور کے کرشن کمار پاٹھک، اٹاوہ کے بھرتھانہ کے رہنے والے گورو گوسوامی، جو ہندو تنظیموں کی طرف سے سندرکنڈ پڑھنے پہنچے تھے، کو حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں خود کو ہندو سماج پارٹی کے کارکن بتا رہے ہیں۔ دوسری جانب نماز پڑھنے پر بضد سعادت گنج کے رہائشی ارشد علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس سب کو تھانے گئی، جہاں پر امن کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت سب کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندو مہاسبھا کے لیڈر ششیر چترویدی نے 13 جولائی کو مال کے اندر ادا کی جانے والی نماز پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جس جگہ پر نماز پڑھی گئی ہے وہیں جمعہ کی شام 6 بجے سندر کانڈ کا پاٹھ کیا جائے گا۔ اس معاملے میں مال کے منیجر سمیر ورما نے ششیر کے گھر پہنچ کر معافی مانگی تھی۔ بعد میں ہندو مہاسبھا نے سندرکانڈ کی تلاوت ملتوی کر دی۔ اس کے بعد مال کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
Published: undefined
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 11 جولائی کو لولو مال کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ دو دن بعد 13 جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں کچھ لوگ مال کے احاطے میں نماز پڑھتے نظر آئے۔ اس پر آل انڈیا ہندو مہاسبھا سمیت دیگر ہندو تنظیموں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مال کے نام پر مسجد بنائی گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے مال کے تعلقات عامہ کے افسر نے سوشانت گولڈ سٹی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔
Published: undefined
بعد ازان، لولو مال کی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر اسٹیکرز چسپاں کر دئے کہ یہ ایک تجارتی کمپلیکس ہے مال کے احاطے میں کہیں بھی مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے۔ سیکورٹی کے لیے 250 گارڈز اور نگرانی کے لیے 1030 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز