قومی خبریں

ٹوائلٹ گھوٹالہ کی ابتدائی جانچ کر لیفٹیننٹ گورنر فوری اثر سے ایف آئی آر درج کروائیں: کانگریس

دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے منیش سسودیا کو وزارت برائے بدعنوانی کی ذمہ داری دے دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ چودھری انل کمار نے آج ایک بیان میں کہا کہ بدعنوانی سے پاک حکومت کی آواز اٹھانے والے اروند کیجریوال کی دہلی حکومت کے 8 سالوں کی حکومت میں لگاتار ایک کے بعد ایک بدعنوانی معاملوں کو دہلی کانگریس دہلی کے باشندوں کے سامنے ظاہر کر رہی ہے۔ شراب گھوٹالہ، ڈی ٹی سی بس خرید اور رکھ رکھاؤ گھوٹالہ، کلاس روم گھوٹالہ کے بعد منیش سسودیا کے تحفظ میں اب دہلی شہری رہائش ڈیولپمنٹ بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) کا ٹوائلٹ گھوٹالہ دہلی کانگریس نے سامنے لایا ہے جس کی شکایت ہم نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات میں کر دی ہے۔ چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی کاگنریس نے مطالبہ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر جلد از جلد ٹوائلٹ گھوٹالے کی ابتدائی جانچ کر ایف آئی آر درج کریں اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال گھوٹالہ باز وزیر منیش سسودیا کا استعفیٰ لیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی کے جے جے کلسٹر اور جھگی جھونپڑی والے علاقوں میں ٹوائلٹ کی سہولت دینے کے لیے ڈی یو ایس آئی بی 725 ٹوائلٹ کے 23000 ڈبلیو سی شیٹوں کے رکھ رکھاؤ کا کام کرتا ہے جس پر 42 کروڑ کا سالانہ خرچ آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ای پورٹل کی جگہ جی ای ایم پورٹل پر ٹنڈر ڈال کر صرف ایک کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے اصولوں کو تاک پر رکھ کر ٹنڈر جاری کرنے میں منیش سسودیا کی دلچسپی بڑے بدعنوانی کو ظاہر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سسودیا نے یہ ٹنڈر اسی کمپنی کو دیا جسے انھوں نے 27 جنوری 2022 کو ممنوع کرنے کا فیصلہ لیا تھا، جس پر 10 مئی 2022 کو پابندی لگا دی گئی۔ ٹنڈر عمل میں یہ ایک الگ سوال اٹھتا ہے کہ کیسے ہائی کورٹ سے خراب کارکردگی پر پابندی میں راحت نہیں ملنے پر محکمہ کیسے سائی ناتھ سیلس اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ٹنڈر دیا اور جب ڈی یو ایس آئی بی ایک کمپنی کے کام سے مطمئن نہیں ہے تو کمپنی ٹنڈر میں حصہ کیسے لیا؟ یہ جی ای ایم ٹنڈر کی شرطوں کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined