دہلی آبکاری معاملے میں اروند کیجریوال اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ ان کی ضمانت کا کوئی راستہ نہیں نکل پا رہا ہے اور اس درمیان مزید ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونئے کمار سکسینہ نے اروند کیجریوال کے خلاف این آئی اے جانچ کی سفارش کر دی ہے۔
Published: undefined
دراصل اروند کیجریوال پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے دہشت گرد تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ سے فنڈ حاصل کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایل جی ونئے کمار سکسینہ کو ایک شکایت ملی تھی جس کے مطابق اس دہشت گرد تنظیم سے اروند کیجریوال کی قیادت والی عآپ کو 16 ملین امریکی ڈالر ملے۔ الزام ہے کہ یہ رقم دیویندر پال گوجر کی رِہائی میں مدد اور خالصتانی نظریہ کو فروغ دینے کے لیے ملی تھی۔
Published: undefined
اسی شکایت کی بنیاد پر ایل جی ونئے کمار سکسینہ نے وزارت داخلہ سے کیجریوال کے خلاف این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جنوری 2014 میں کیجریوال کے ذریعہ اقبال سنگھ کو لکھے گئے خط کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عآپ پہلے بھلّر کی رِہائی کی سفارش کرے گی، پھر ایس آئی ٹی تشکیل دینے سمیت دیگر ایشوز پر کام ہوگا۔ بھلّر کی رِہائی کے لیے اقبال سنگھ جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ کیجریوال کا خط ملنے کے بعد یہ بھوک ہڑتال ختم کی گئی تھی۔ اس معاملے میں دہشت گرد پنّو کی ایک ویڈیو کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں پنّو کے ذریعہ تذکرہ کیا گیا ہے کہ 2014 سے 2022 کے درمیان کیجریوال کو خالصتانی گروپوں کے ذریعہ 16 ملین ڈالر ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined