نئی دہلی: دارالحکومت کے جعفرآباد علاقے میں ایک دوکان میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے فائر بریگیڈ کے پانچ اہلکاروں سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے ہفتہ کو یو این آئی کو بتایا کہ جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے اس واقعہ میں پانچ فائر فائٹرز اور دو دیگر جھلس گئے۔ زخمیوں کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
اتل گرگ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع شام تقریباً سات بجے ملی۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد رات 10 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ ایل پی جی گیس سلنڈر میں دھماکے کے بعد لگی تھی۔ یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے اور گھر میں آگ لگ گئی۔ افراتفری کے درمیان، موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھر میں آگ کی لپٹوں میں گھرے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس دوران پانچ فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
زخمی فائر فائٹرز میں سنیل، فیروز، مہاویر، سریش اور راکیش شامل ہیں، جن میں سنیل کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس دوکان میں آگ لگی وہاں غیرقانونی طور سے ایل پی جی گیس ایک سے دوسرے سلنڈرمیں بھری جا رہی تھی۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined