قومی خبریں

’بھگوان رام نے آپ کے ساتھ انصاف کر دیا‘، عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا بی جے پی پر سخت حملہ

سنجے سنگھ نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر کہا کہ بھگوان رام نے آپ کے ساتھ انصاف کر دیا۔ جہاں-جہاں سے بھگوان رام گزرے، وہاں سے بی جے پی کا صفایا ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>عآپ کے لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

عآپ کے لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اتوار (30 جون) کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں ملک کی سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

عآپ کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا کہ منیش سسودیا کے معاملے میں جب سپریم کورٹ نے ای ڈی سے پوچھا تھا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا ہے، جانچ کب تک جاری رہے گی؟ تو اس وقت ای ڈی نے کہا تھا کہ وہ 6 ماہ میں چارج شیٹ داخل کرے گی لیکن وہ وقت بھی گزر گیا، تفتیش ابھی جاری ہے۔ ٹرائل تو بہت دور چارج شیٹ بھی نہیں آئی ہے۔ سنجے سنگھ نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام نے بی جے پی کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کے نام پر جہاں چندہ چوری کی وہاں بھگوان نے اسے ہرا دیا۔ جہاں-جہاں سے بھگوان رام گزرے وہاں سے بی جے پی کا صفایا ہو گیا۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے معاملے پر بھی بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا یقینی تھا، عین اسی وقت مودی حکومت نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ جائے اور اروند کیجریوال کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ تفتیشی ایجنسیوں کا کس قدر علانیہ طور پر غلط استعمال ہو رہا ہے، اس کا اس بڑی مثال نہیں ہو سکتی۔ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی آپ کو پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ آپ کس بدنیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آپ کی ای ڈی، سی بی آئی کی اسی کارروائی کے خلاف کل انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined