رانچی: پیر کے روز جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن علاقے میں مسلح مجرموں نے ایک کاروباری شخص سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ واقعہ جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اوبریہ مارگ پر صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔
Published: undefined
بزنس مین نکیش مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے جمع کرنے جا رہے تھے۔ اوبیریہ مارگ پر مجرموں نے ریوالور کی نوک پر گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور پھر سب کو گاڑی سے اتارا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ تاجر نے فوری طور پر مقامی پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے کئی اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک چھاپہ مار مہم شروع کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined