نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے کچھ غیرسماجی طبقوں کے ذریعہ ویڈیو وائرل کرکے شاہین خاتون مظاہرین کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی خوف ہے۔
Published: undefined
خاتون مظاہرین میں سرگرم رول ادا کرنے والی خواتین میں سماجی کارکن ملکہ خاں، نصرت آراء، سماجی کارکن شیزہ، محترمہ ثمینہ نے انتظامیہ پر لاپروائی برتنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ اگر اس طرح کی دھمکی کوئی مسلمان دے رہا ہوتا درجنوں دفعات کے تحت پولیس اب تک گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہوتی لیکن ایسا لگتاہے کہ پولیس ایسے لوگوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس لئے متعدد ویڈیو اور آڈیو وائرل ہورہے ہیں جس میں شاہین باغ خاتون کو تباہ کرنے اور حملہ کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ یہاں کے امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ شاہین باغ میں خواتین کامظاہرہ مکمل طور پر پرامن اور قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ ہم لوگ دستور کے تحفظ کے لئے یہاں بیٹھی ہیں اور شاہین باغ نے ملک میں احتجاج کرنے کانظریہ بدل دیا ہے اور یہی وجہ سے پورے ملک سے ہی نہیں دنیا سے لوگ شاہین باغ خواتین مظاہرہ کو دیکھنے، سمجھنے اور حوصلہ بڑھانے کیلئے آرہے ہیں اور ایک طرح یہ مظاہرہ ہندوستانیت کو پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں اس مظاہرہ کے بارے میں غلط باتیں کہنا اور اس پر حملہ کرنے کی بات کرنا ملک کو بدنام کرنے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ابتک متعدد حملے ہوچکے ہیں لیکن ہم نے حملہ آوروں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے پولیس کے حوالے کردیا۔
Published: undefined
ان خواتین دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کے تئیں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہندو مسلمان نہیں بلکہ انسان مراہے۔ اگر یہ بات سمجھ لے کہ دنگااور فسادات سے صرف انسانوں کا نقصان ہوتاہے، ملک کانقصان ہوتا ہے، ملک کامالی خسارہ ہوتا ہے تو کوئی بھی محب وطن ایسی حرکت کرنے کے بارے میں نہیں سوچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فساد نے دونوں طبقوں (ہندو مسلمان) کو غمزدہ کردیا ہے۔اس لئے ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے جو ایک دوسرے سے لڑواتے ہیں۔
Published: undefined
سماجی کارکن اور کانگریس کے لیڈر انتخاب عالم نے بھی فسادات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ احتجا ج کرنا جمہوری حق ہے اس کی اجازت آئین نے دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کی لیڈر اور سابق کونسلر عشرت جہاں کو گرفتار کئے جانے اور ان پر دفعہ 307لگانے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی پولیس اپنا پروفیشنل کردار بھول گئی ہے اور اپنے آقا کے اشارے پر معصوم لوگوں کو گرفتار کرکے اترپردیش پولیس کی راہ پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایڈووکیٹ عشرت جہاں خوریجی میں پرامن مظاہرہ کر رہی تھیں، وہاں کسی کوکوئی تکلیف نہیں تھی اور مظاہرہ بھی پرائیویٹ لینڈ پر ہورہا تھا اس کے باوجود مرد پولیس نے ان کے ساتھ دھمکا مکی کرتے ہوئے گاڑی میں دھکیل دیا۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی صورت حال دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں ہے، نہ قانون کا احترام کیا جاتا ہے، نہ انسانی حقوق کا، بلکہ ایسا لگتاہے کہ یہاں جنگل راج ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے، لوگوں میں قانون کے تئیں اعتماد قائم کرنے کیلئے سخت قدم اٹھائے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ووٹ کی سیاست چھوڑ کر ملک کے وقار کے تئیں سوچے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خوریجی میں پولیس نے مبینہ طور پر طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین کو ہٹادیا تھا اور مظاہرین کا انتظام وانصرام سنبھالنے والی سابق کونسلر ایڈووکیٹ عشرت سمیت پانچ لوگوں کو جہاں پولیس نے پہلے حراست میں لیا اور پھر 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے میڈیارپورٹ کے مطابق محترمہ عشرت پر دنگا بھڑکانے کا الزام لگایا گیاہے اوران پر دفعہ 307 لگائی گئی ہے۔ویڈیو فوٹیج میں مبینہ طور پر پولیس کو وہاں بنائے گئے انڈیا گیٹ کو توڑتے اور ٹینٹ کوپھاڑتے اور اکھاڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ان کی رہائی کے لئے متعدد سماجی کارکنوں نے اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined