قومی خبریں

’بہار میں مسلم کمیونٹی کے لیے کیے گئے ہمارے کام پر نظر ڈالیں، ان کے مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی‘، نتیش کمار کا خطاب

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آرا میں مسلمانوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے سبھی طبقات بشمول مسلمانوں کی ترقی پر کام کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار/ تصویر: آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتے کے روز آرا میں ایک عوامی خطاب میں مسلم کمیونٹی کے لیے کیے گئے کاموں کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے تمام طبقات بشمول ہندو، مسلم، اعلیٰ ذات اور پسماندہ طبقات کے لیے مخلصانہ کام کیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا، "ہم نے مسلمانوں کے لیے بہت کام کیا ہے، جب کہ اپوزیشن نے ان کا ووٹ لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ہمارے دور میں مدرسوں کو سرکاری منظوری دی گئی اور ان کے اساتذہ کو وہی تنخواہ دی جا رہی ہے جو سرکاری اساتذہ کو ملتی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "مسلمانوں کو محتاط رہنا چاہیے اور دوسروں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔ جب تک ہم ہیں، ہم سبھی کی خدمت کرتے رہیں گے۔" اس موقع پر انہوں نے 1989 کے بھاگلپور فساد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "پہلے کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا، لیکن 2005 میں ہماری حکومت نے اس پر تحقیق کی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی۔"

Published: undefined

نتیش کمار نے اپنی حکومت کی خواتین کے لیے بھی اقدامات کا ذکر کیا، جن میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں پسماندہ اور محروم طبقات کے ساتھ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined