قومی خبریں

وجئے مالیا برطانیہ میں بھی دیوالیہ قرار، بینکوں کے قرضوں کی وصولی کے لئے راستہ صاف

ہندوستانی بینکوں کا برطانوی عدالت کے فیصلہ سے بہت راحت ملی ہے اور اب ان کے لئے قرضوں کی وصولی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وجے مالیہ کہ فائل تصویر آئی اے این ایس
وجے مالیہ کہ فائل تصویر آئی اے این ایس  

برطانیہ کی ایک عدالت نے مفرور ہندوستانی تاجر وجے مالیہ کو پیر کے روز دیوالیہ اعلان کر دیا ، جس سے مالیا کے اثاثے ضبط کرکے ہندوستانی بینکوں کے لئے قرضوں کی وصولی کی راہ ہموار ہوگئی۔

Published: undefined

لندن میں چیف انسالوینسیز اینڈ کمپنیز کورٹ کے جج مائیکل بریگز نے مالیہ کو دیوالیہ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ مالیہ کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سربراہی میں 13 ہندوستانی بینکوں کے کنسورشیم نے لندن کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مالیہ کو کنگ فشر ایئر لائنز کو دیئے گئے قرضوں کی وصولی کے لئے دیوالیہ قرار دینے کی مانگ کی گئی تھی۔

Published: undefined

ہندوستانی بینکوں کی نمائندگی کرنے والی لاء کمپنی ٹی ایل ٹی، ایل ایل پی اور بیرسٹر مارسیا شیکرڈیمیان نے ان کی جانب سے ایک عرضی داخل کی اور مالیہ کو دیوالیہ قرار دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مالیہ کو قرض دینے والے بینکوں نے رواں ماہ کنگ فشر ایئر لائنز کے حصص فروخت کرکے 792.12 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں ان حصص کو ضبط کرلیا تھا۔ ای ڈی نے یہ حصص اسٹیٹ بینک کے زیرقیادت قرض دہندہ بینکوں کے حوالے کردیئے تھے۔ گزشتہ ماہ بھی اسی معاملے میں ، بینکوں کے کنسورشیم کو حصص کی فروخت کے ذریعہ 7181 کروڑ روپے ملے تھے۔

Published: undefined

برطانیہ فرار ہونے والے مالیہ کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی 9000 کروڑ روپئے کے مبینہ بینک فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دھوکہ دہی کا تعلق مالیہ کی بند ہوچکی کنگ فشر ایئر لائن سے ہے ، جس کے لئے اس نے متعدد بینکوں سے تقریباً9000 کروڑ روپے کے قرضے لئے تھے۔ اس قرض کی وصولی کے لئے قرض وصولی ٹریبونل (ڈی آر ٹی) نے مالیہ کی کمپنی کے حصص فروخت کردیئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined