مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف 21-2020 میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ لوگوں سے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو ’سزا‘ دینے کی گزارش کرے گا۔ ایس کے ایم لیڈر بلبیر سنگھ رجیوال نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف مظاہرہ تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت 21 مئی کو پنجاب کے جگراؤں میں ایک ریلی منعقد کی جائے گی۔
Published: undefined
سنیوکت کسان مورچہ کے ذریعہ بی جے پی کے خلاف تحریک تیز کرنے کا نہ صرف اعلان کیا گیا، بلکہ ایک نعرہ بھی دیا گیا ہے۔ رجیوال نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہوگا ’بی جے پی ہراؤ، کارپوریٹ بھگاؤ‘۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں 14 مارچ کو ہوئی کسان مزدور مہاپنچایت کے دوران بی جے پی کی مخالفت کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں نے حصہ لیا تھا جس میں زرعی شعبہ سے متعلق مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ تیز کرنے کے لیے ایک قرارداد بھی پاس کیا گیا تھا۔
Published: undefined
رجیوال کا کہنا ہے کہ 21 مئی کی جگراؤں ریلی کے لیے کسانوں کو یکجا کیا جائے گا۔ بی جے پی امیدواروں کی مخالفت کرنے اور انھیں ہرانے کے لیے سوالنامہ تیار کیا جائے گا جس کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رجیوال نے کہا کہ ’’ہم لوگوں سے بی جے پی کو سزا دینے کے لیے کہیں گے اور ساتھ ہی ایسے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کریں گے جو جیتنے کی پوزیشن میں ہوں۔ ہم کسی ایک پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے، بلکہ بی جے پی امیدوار کے خلاف مضبوط نظر آنے والے امیدوار کے حق میں مہم چلائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز