لکھنؤ: سماجوادی پارٹی سربراہ و اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے امیدوار اکھلیش یادو نے سنیچر کو یو پی حکومت پر پولنگ کو متاثر کرنے کے لئے اقتدار کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت سماجوادی لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف ’ریڈ کارڈ‘ کا استعمال کر کے اعظم گڑھ میں ان کو ووٹنگ سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
اعظم گڑھ میں چھٹے مرحلے کے تحت 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں پر اکھلیش یادو کا براہ راست مقابلہ بی جے پی امیدوار و بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو عرف نرہوا سے ہے۔ اکھلیش یادو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ’ریڈ کارڈ‘ کے ذریعہ الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
انہوں نے الزام لگایا کہ برسراقتدار پارٹی کی جانب سے افسران کو اس بات کے ہدایات دیئے گئے ہیں کہ اعظم گڑھ میں جس حد تک ممکن ہو وہ سماج وادی کارکنوں کے خلاف ریڈ کارڈ جاری کریں۔ اکھلیش یادو نے کہا ایس پی۔بی ایس پی کارکنوں کو ’ریڈ کارڈ‘ جاری کیا جارہا ہے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ ہم نے قنوج کے الیکشن میں بھی اس ضمن میں الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی اور آج بھی الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ’ریڈ کارڈ ‘ صرف ایس پی۔ بی ایس پی کارکنوں کو ہی جاری کیا جائے گا؟ کیا بی جے پی کے جو بھی ہیں اک دم بے داغ ہیں؟ کیا ان میں کوئی بھی مجرمانہ شبیہ والا نہیں ہے جس کے خلاف ریڈ کارڈ جاری کیا جائے؟ بی جے پی اپنے مخالفین کو ووٹ ڈالنے سے روکانا چاہتی ہے۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
ملحوظ رہے کہ چوتھے مرحلے کے تحت قنوج میں ہونے والے ووٹنگ میں متعدد ایس پی لیڈروں اور کارکنوں کو ضلع انتطامیہ کی جانب سے ’ریڈ کارڈ‘ جاری کیے گئے تھے جس کے تحت پولنگ کے دن ان کے گھر سے نکلنے کی ممانعت تھی۔ وہیں چھٹے مرحلے کے انتخابی مہم کے اختتام سے قبل ایس پی اور اعظم گڑھ انتظامیہ کے درمیان تنازعہ پھوٹ پڑا جب ایس پی نے ضلع انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوے اکھلیش یادو کی متوقع چار انتخابی میٹنگوں کو منسوخ کر دیا۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 May 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز