قومی خبریں

دہلی کی سات سیٹوں کے لئے پولنگ شروع

دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اتوار کی صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اتوار کی صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

دہلی کے 7.8 کروڑ مرد اور 6.4 خواتین ووٹر اپنے حق رائے دہی کے ذریعے 164 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ چاندنی چوک، مشرقی دہلی، نئی دہلی، شمال مشرق دہلی، شمال مغربی دہلی ، جنوبی دہلی اور مغربی دہلی لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے 13،800 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

مختلف مقامات پر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی قطاریں لگنی شروع ہو گئی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے انتخابی ڈیوٹی میں تعینات ملازمین کو ان کے متعلقہ پولنگ مراکز تک پہنچنے کی سہولت کے لئے تمام لائنوں پر صبح چار بجے سے ہی اپنی خدمات شروع کر دی تھی۔

Published: undefined

دہلی کی ساتوں سیٹوں پر سہ رخی مقابلہ ہے۔ دہلی میں آج جن اہم شخصیات کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند ہو جائے گئی ، ان میں تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی رہی شیلا دیکشت، کانگریس کے چار مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے جے پرکاش اگروال، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ہرش وردھن، بی جے پی لیڈرمنوج تیواری،میناکشی لیکھی اور رمیش ودھوڑي اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن شامل ہیں۔

Published: undefined

پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترنے والوں میں سابق باکسر اور اولمپین وجیندر سنگھ (کانگریس)، راگھو چڈھا (عام آدمی پارٹی)، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر (بی جے پی) اور صوفی گلوکار ہنس راج ہنس (بی جے پی) سے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined