قومی خبریں

تیج بہادر کی آخری اُمید بھی ختم، سپریم کورٹ سے عرضی خارج

جسٹس گوگوئی نے کہا ’’ہمیں اس درخواست پر غور کر نے کوئی بنیاد نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہم اسے میرٹ کی بنیاد پر مسترد کرتے ہیں‘‘۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وارانسی سیٹ سے پرچہ نامزدگی منسوخ کیے جانے کے خلاف بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے برخاست نوجوان تیج بہادر یادو کی عرضی جمعرات کو مسترد کر دی۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے عرضی کو میرٹ کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ جسٹس گوگوئی نے کہا ’’ہمیں اس درخواست پر غور کر نے کوئی بنیاد نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہم اسے میرٹ کی بنیاد پر مسترد کرتے ہیں‘‘۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ عرضی گزار کی شکایت کی جانچ کر کے اپنا موقف جمعرات تک اس کے سامنے پیش کریں۔ تیج بہادر یادو نے نامزدگی منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تیج بہادر نے الیکشن افسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منسوخ کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

عرضی گزار تیج بہادر یادو نے الیکشن افسر کے یکم مئی کے اس حکم پر یکطرفہ روک لگانے کی مانگ کی تھی، جس کے تحت ان کا پرچہ نامزدگی مسترد کیا گیا تھا۔ تیج بہادر نے پہلے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا تھا۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے انہیں اپنا امیدوار قرار دے دیا۔ ایس پی نے پہلے شالنی یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ تیج بہادر کا پرچہ منسوخ ہونے کے بعد اب ایس پی کی جانب سے شالنی یادو نریندر مودی کے مقابلے میں ہیں۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

واضح ر ہے کہ بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کے ایک ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا جس میں وہ الزام لگاتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ بی ایس ایف کے جوانوں کو ناقص کھانا دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انہیں بی ایس ایف سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ضلع الیکشن افسر سریندر سنگھ نے تیج بہادر یادو کی طرف سے پیش کردہ کاغذات نامزدگی کے دو سیٹوں میں ’خرابیاں‘ پاتے ہوئے ان سے ایک دن میں ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘ جمع کرانے کو کہا تھا۔ تیج بہادر نے 24 اپریل کو آزاد اور 29 اپریل کو ایس پی کے امیدوار کے طور پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

تیج بہادر نے بی ایس ایف سے برطرفی کے تعلق سے دونوں پرچوں میں مختلف دعوے کیے تھے۔ اس پر ضلع الیکشن دفتر نے تیج بہادر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تیج بہادر سے کہا گیا تھا کہ وہ بی ایس ایف سے اس بات کا نوابجیکشن سرٹیفکیٹ پیش کریں جس میں ان کی برطرفی کی وجوہات ہوں۔ ضلع مجسٹریٹ سریندر سنگھ نے عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ نو اور دفعہ 33 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یادو کا اندراج اس لئے قبول نہیں کیا گیا کیونکہ وہ مقررہ وقت میں ضروری دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST