مرزا پور: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے مرزا پور میں روڈ شو کرکے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔
Published: 17 May 2019, 3:10 PM IST
پرینکا گاندھی کا روڈ شو دس بجے کے بعد نسيم گنج میں شروع ہوا اور شہر کے اہم مقامات سے گزرا۔ اس دوران یہاں سے کانگریس امیدوار للتیش پتی ترپاٹھی بھی ان کے ساتھ تھے۔ روڈ شو کے دوران کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سهیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے حامی اپنی پارٹی کے پیلے رنگ کے پرچم لئے ساتھ چل رہے تھے۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین سڑکوں کے کنارے کھڑی تھیں۔
Published: 17 May 2019, 3:10 PM IST
راستے میں جگہ جگہ پرینکا گاندھی پر پھول برسائے گئے۔ وہ ساتھ چل رہے لوگوں سے ہاتھ بھی ملا رہی تھیں اور لوگوں کا استقبال بھی قبول کر رہی تھی۔ کانگریس لیڈر نے ایک بار اپنی گاڑی پر ایک بچے کو چڑھا لیا اور اس سے باتیں کیں۔ روڈ شو میں شامل لوگ کانگریس اور اس کے امیدوار کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
Published: 17 May 2019, 3:10 PM IST
سهیل دیو کی بھارتیہ سماج پارٹی طویل عرصے تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اس پارٹی کے لیڈر اوم پرکاش راج بھر اپنے کسی رشتے دار کو لوک سبھا الیکشن لڑانا چاہتے تھے لیکن ٹکٹ نہ ملنے سے وہ ناراض ہو گئے تھے۔ راج بھر اتر پردیش کی حکومت میں وزیر تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے استعفی دے دیا تھا جو اب تک منظور نہیں ہوا ہے۔ مرزا پور لوک سبھا سیٹ پر ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔
Published: 17 May 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز