قومی خبریں

عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد وزیر اعظم کا چہرہ اتر چکا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ میں مودی جی کی طرح ’من کی بات‘ نہیں کروں گا، آپ کے من کی بات سننے کے لیے یہاں آیا ہوں۔ اسی لئے ہم نے عام لوگوں سے پوچھ کر ’نیائے‘ منصوبہ تیار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جتارہ (ٹیکم گڑھ): کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل حملے کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد ان کا چہرہ اتر گیا ہے اور انٹرویوز میں بھی وہ ہچکچاہٹ کے ساتھ بول رہے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کرن اہروار کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مودی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے ریلی میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا چہرہ دیکھیں۔ ان کا چہرہ سکڑ گیا ہے اور وہ انٹرویو میں بھی ہچکچاکر بول رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے رافیل طیارہ سودے میں ایئر فورس سے چوری کی اور 30 ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈال دیئے۔ اس دوران گاندھی کے کے جلسے میں بھی کئی بار ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے لگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’چوکیدار‘ لفظ بولتے ہیں اور عوام اپنے آپ آگے کی بات بول دیتے ہیں۔

Published: undefined

ادھر، مدھیہ پردیش کے پنّا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بھی راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کا ہزاروں کروڑ روپے لے کر بھاگ گئے انھیں پی ایم مودی بھائی بلاتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی جی میہل چوکسی اور نیرو مودی کو بھائی کہہ کر بلاتے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عوام ’مالک‘ ہوتی ہے۔ میں مودی جی کی طرح ’من کی بات‘ نہیں کروں گا، آپ کے من کی بات سننے کے لیے یہاں آیا ہوں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں آپ کی بات سن کر کام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ’نیائے‘ منصوبہ عوام کی آواز ہے۔ کسانوں اور عام لوگوں سے پوچھ کر ہم نے ’نیائے‘ منصوبہ کو تیار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined