بھوپال: مدھیہ پردیش میں آج یعنی بدھ کے روز دوسرے اور پورے ملک کے پانچویں مرحلے کے لئے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ریاست کی سات پارلیمانی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔
ریاست مدھیہ پردیش میں اس مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہو، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقہ میں انتخابات ہوں گے۔ آج سے بدھ کے روز سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا، جو 18 اپریل تک جاری رہے گا، 20 اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی اور اس کے بعد 22 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے جبکہ 6 مئی کو یہاں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش میں کل چار مراحل میں پولنگ ہوگی۔ چوتھے مرحلے میں 6 لوک سبھا حلقے سیدھا، شهڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، شمسی اور چھندواڑا میں 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہوں، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقے میں چھ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
چھٹے مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقے مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقے دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، كھرگون اور کھنڈوا میں پولنگ کی تاریخ 19 مئی ہے۔ سبھی لوک سبھا حلقوں پر ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز