قومی خبریں

فتح پور میں پرینکا گاندھی کا ’میگا روڈ شو‘

پرینکا کے ساتھ بات چیت میں خواتین نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ شراب پر پابندی لگائیں کیونکہ اس سے ان کے خاندان پر کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔ خواتین نے کہا ’’دیدی آپ کو شراب پر پابندی لگانی چاہئے‘‘۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

فتح پور: کانگریس جنرل سکریٹری(اترپردیش) پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو فتح پور سے کانگریس امیدوار راکیش سچان کے حق میں کافی متاثر کن روڈ شو کیا۔

کانپور سے فتح پور پہنچنے والی پرینکا کا جگہ جگہ پر شاندار اسقبال کیا گیا۔ عوام نے کانگریس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پرینکا پر پھولوں کی بارش کی۔روڈ شو کے دوران اونگا میں خواتین سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا میرے بھائی کانگریس صدر راہل گاندھی نے ماضی میں کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیں کئے ہیں۔آپ کو آپ کے اکاونٹ میں سالانہ 72 ہزار روپئے دئے جائیں گے۔ ساتھ ہی پرینکا نے ان کو اس بات کی بھی نصیحت دی کی کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پرینکا کے ساتھ بات چیت میں خواتین نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ شراب پر پابندی لگائیں کیونکہ اس سے ان کے خاندان پر کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔ خواتین نے کہا ’’دیدی آپ کو شراب پر پابندی لگانی چاہئے‘‘۔

اپنی نکڑ میٹنگوں میں پرینکا گاندھی نے کانگریس کے منشور خاص کر’’نیائے‘‘(کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم) کے بارے میں کافی تفصیل سے جانکاری دی اپنے آسان زبان میں پرینکا نے کہا’’ راہل بھیا نے نیائے کے نفاذ کے بارے میں سب کچھ کافی تفصیل سے پڑھا ہے اور اس سے مطمئن ہونے کے بعد انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ملک کی معیشت پر کوئی بھی اضافی اثر نہیں پڑے گا‘‘۔

Published: undefined

ایک دیگر مقام پر میٹنگ میں کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر فوج کے شہیدوں کے ساتھ تفریق کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ’’ شہداء کے کنبے کو سیاست سے اوپر اٹھ کر بغیر کسی بھی تفریق کے پوری عزت و تعظیم دی جانی چاہئے لیکن بی جے پی شہیدوں کو سیاسی لائن زمرہ بندی کرر ہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے‘‘۔

پرینکا نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے منریگا کو کافی کمزور کیا ہے اور اب چھوٹے چھوٹے کام گاؤں میں مشینوں سے کئے جارہے ہیں جس سے روزگار میں کافی کمی آئی ہے۔ پرینکا نے تقریبا دو کلو میٹر لمبا روڈ شو کیا اور چھوٹی چھوٹی میٹنگیں کی جہاں پر کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اس سے قبل پرینکا کا کانپور ائیر پورٹ پر سابق مرکزی وزیر و کانگریس امیدوار سری پرکاش جیسوال اور دیگر سینئر لیڈروں نے استقبال کیا۔ پرینکا دیر رات واپس دہلی کے لئے روانہ ہوسکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined