نئی دہلی: دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے لئے سات مراکز بنائے گئے ہیں۔ چاندنی چوک سیٹ کی ووٹوں کی گنتی ایس کے وی اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے لئے ووٹوں کی گنتی نند نگری میں واقع آئی آئی ٹی میں کی جائے گی۔
Published: undefined
مشرقی دہلی سیٹ کے لئے ووٹوں کی گنتی کامن ویلتھ کھیل گاؤں احاطے کے بیڈمنٹن کورٹ میں کی جائے گی۔ نئی دہلی پارلیمانی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی نئی دہلی کے گول مارکیٹ میں واقع این پی بنگالی گرلس سینئر سیکنڈر ی اسکول میں ہوگی۔
Published: undefined
شمال مغرب دہلی سیٹ کے لئے ووٹوں کی گنتی شاہ آباد دولت پور کے ڈی ٹی یو میں اور مغربی دہلی کی انٹیگریٹیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سیکٹر نو اور جنوبی دہلی کی اگست کرانتی مارگ سری فورٹ کے جیجا بائی آئی ٹی آئی فار وومن میں کی جائے گی۔
Published: undefined
ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے ڈاک سے موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس مرتبہ نتائج میں پانچ سے چھ گھنٹے کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ پہلے ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹر ویری فائیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کی گنتی کی جائے گی۔
Published: undefined
دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رن بیر سنگھ نے بتایا کہ دہلی میں 70 اسمبلی حلقے ہیں اور ہر اسمبلی حلقہ کی پانچ ای وی ایم کی وی وی پیٹ مشینوں کی پرچی سے ملایا جائے گا۔ وی وی پیٹ کی پرچیوں کوملانے کا کام ای وی ایم کی گنتی کے بعد شروع ہوگی۔
Published: undefined
سنگھ نے بتایا کہ ہر اسمبلی میں دو سو پولنگ مراکز کی فہرست تیار کی گئی ہے اور ان میں سے ہی پانچ پولنگ مراکز کو ملانے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ اس عمل کی وجہ سے رسمی نتائج اعلان کرنے میں تاخیر ہوگی لیکن رجحانات کا پہلے ہی پتہ چل جائے گا۔ دہلی کی ایک لوک سبھا سیٹ کے تحت دس اسمبلی حلقے آتے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے مرکز پر ہر اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی الگ الگ ہال میں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا