نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 سیٹوں پر چھ مئی کو ہونے والی پولنگ کے لئے انتخابی مہم آج شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت کئی رہنما وں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
Published: undefined
پیر کو پانچویں مرحلے کے انتخاب کے ساتھ ہی لوک سبھا کی 425سیٹوں کی پولنگ مکمل ہوجائے گی اور بقیہ دو مرحلوں میں 118 سیٹوں کے لئے پولنگ باقی رہ جائے گی۔ اس طرح سترہویں لوک سبھا انتخابات کا تین چوتھائی سفر مکمل ہوجائے گا۔
اس مرحلے میں 87588722 ووٹر 674 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 463033مرد‘ 41283166خواتین اور 2214 خواجہ سرا ووٹر ہیں۔ ان کے لئے 96088 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چلچلاتی گرمی کے باوجود انتخابی مہم میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش برقرار رہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی‘ بی جے پی صدر امت شاہ‘ کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا وڈرا سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انتخابی ریلیاں کیں۔
Published: undefined
پانچویں مرحلے کے 674امیدواروں میں کئی بڑے نام ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی اترپردیش کی امیٹھی سے میدان میں ہیں۔ بی جے پی کی امیدوارمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ان کا براہ راست مقابلہ ہے۔ اترپردیش کے لکھنؤ سیٹ سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔یہاں سماج وادی پارٹی کی پونم سنہا ان کے مقابلے میں ہیں جو بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل لیڈر اور اداکار شتروگھن سنہا کی اہلیہ ہیں۔
Published: undefined
اترپردیش کی ہی رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی ایک بار پھر اپنی سیاسی قسمت آزمارہی ہیں۔ان کے خلاف بی جے پی نے دنیش پرتاپ کو ٹکٹ دیا ہے۔ پانچویں مرحلے میں مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور بی جے پی کے ٹکٹ پر اور ڈسک تھرومیں 2010 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے اور سابق اولمپیئن کرشنا پونیا جے پور دیہات سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ محترمہ پونیااس وقت راجستھان کی سعدل پور سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں۔ مرکزی وزیر جینت سنہا جھارکھنڈ کی ہزاری باغ سیٹ سے اور ارجن رام میگھوال راجستھان کی بیکانیر سیٹ سے امیدوار ہیں۔
Published: undefined
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ارجن منڈا جھارکھنڈ کی کھونٹی سیٹ سے اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی بہار کی سارن سیٹ سے قسمت آزمار ہے ہیں۔مغربی بنگال کے بیرک پور سیٹ سے سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی اور سری رام پور سے کلیان بنرجی ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔
Published: undefined
اس مرحلے میں اترپردیش کی چودہ‘ راجستھان کی بارہ‘ مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کی سات سات‘ بہار کی پانچ‘ جھارکھنڈ کی چار‘ جموں و کشمیر کی اننت ناگ سمیت دو سیٹوں کے لئے پولنگ ہوگی۔اس کے ساتھ ہی اننت ناگ سیٹ پر انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا۔ سیکورٹی اسباب کی بنا پر اس سیٹ پر تین مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں کسی ایک سیٹ پر تین مرحلے میں پولنگ ہورہی ہے۔ پانچویں مرحلے میں جموں و کشمیر اور راجستھان میں بھی انتخابی عمل مکمل ہوجائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined