لوک سبھا انتخابات سے عین قبل این ڈی اے کو بہار میں شدید جھٹکا لگا ہے۔ دراصل این ڈی اے میں شامل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے امیدوار ڈاکٹر ورون کمار نے انتخاب لڑنے سے منع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ورون کمار کو پارٹی اور اتحاد کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی تھی۔ ورون کمار نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے عین قبل اپنا ٹکٹ واپس کر دیا ہے، انہوں نے نتیش کمار سے ملاقات کر کے انہیں بھی انتخاب نہ لڑنے کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ حالانکہ تاحال ان کی طرف سے کوئی بیان منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ سیتامڑھی میں 6 مئی کو پولنگ ہونے جا رہی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ورون کمار نے پارٹی کے صدر نتیش کمار سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ سیتامڑھی سے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ ورون کمار کے اس فیصلہ کو بہار میں این ڈی کے لئے ایک جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق اپنی پارٹی جے ڈی یو اور این ڈی اے کی اتحادی جماعت بی جے پی کے رہنماؤ کی طرف سے انہیں کوئی توجہ نہیں دی جا رہی تھی۔ ورون اس بات سے اتنے دل برداشتہ ہو گئے کہ انہوں نے ٹکٹ ہی واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حال ہی میں سیتامڑھی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار اور جے ڈی یو کے رہنما ڈاکٹر ورون کمار پر انخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوئے تھے۔ ان پر اس حوالہ سے سیتامڑھی میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔
ورون کمار پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے قافلہ میں طے شدہ تعداد سے زیادہ گاڑیاں شامل کی ہوئی تھیں، ساتھ ہی ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کے ہجوم کو بھی جمع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined