کولکاتا: پہلے مرحلے کی پولنگ کو محض 21 دن رہ گئے ہیں اور اب تک بی جے پی نے مغربی بنگال کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ جب کہ ریاست کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ترنمول کانگریس اور بایاں محاذ نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے جب کہ کانگریس نے پہلے تین مرحلے میں ہونے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
بی جے پی کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی فہرست پارٹی میں تیا ر ہے مگر دو گروپ کے درمیان اختلافات کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ جبکہ پارٹی کے اندرونی حلقے کا ماننا ہے کہ امیدواروں کے نام کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے انتخابی مہم پر اثر پڑسکتا ہے۔
ریاستی صدر دلیپ گھوش ان باتوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پارٹی کی مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہماری مہم جاری ہے اور تیاریاں مکمل ہیں۔ تاہم انہوں نے تاخیر ہونے کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔
Published: undefined
پارٹی ذرائع کے مطابق کئی حلقوں میں ریاستی اور مرکزی قیادت میں سخت اختلافات ہیں۔ مقامی سطح کے بی جے پی کارکنان دوسری پارٹیوں سے آنے والے لیڈروں کو ٹکٹ دیئے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ دوسری سیاسی جماعت سے بی جے پی میں لیڈران ٹکٹ کی وجہ سے ہی آئے ہیں اور انہیں اسی شرط پر پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے دو دن بعد ہی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا تھا اور امیدواروں نے اپنے اپنے حلقے میں انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے۔ بایاں محاذ اور کانگریس نے بھی مہم کی شروعات کردی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز