نئی دہلی: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں آج صدر رام ناتھ كووند کے خطبہ کی کاپی لوک سبھا میں ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی۔
بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر کے خطاب کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا کی سکریٹری جنرل سنیہ لتا شریواستو نے ارکان کو صدر کے خطاب کی اطلاع دی اور اس کی ہندی اور انگریزی زبان کی کاپیاں ایوان کی میز پر رکھی۔ خطبہ کی کاپیاں ٹیبل پر رکھے جانے کے فورا بعد سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے رام ناتھ كووند نے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور کا حساب و کتاب پیش کیا۔
Published: undefined
ادھر، راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم اینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب کی کاپی ایوان کی میز پر رکھی۔
پارلیمنٹ اجلاس کے پہلے دن سینٹرل ہال میں صدرجمہویہ کے خطاب کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی اور جنرل سکریٹری نے اراکین کو خطاب کی اطلاع دی۔ انہوں نے ہندی اور انگریزی میں خطاب کی کاپی کو ایوان کی میز پر رکھا۔ اس کے بعد نائیڈو نے ایوان کو سابق وزیردفاع جارج فرنانڈس اور ایوان کے سابق رکن سیتارا سنگھ کے انتقال کی اطلاع دی۔
چیئرمین نے کہا کہ دونوں آنجہانی لیڈروں نے ملک اور سماج میں قابل ذکر خدمات انجام دی تھیں۔ دونوں اراکین نے ایوان میں بہار کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جارج فرنانڈس کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ اراکین نے دو منٹ کےلئے خاموشی اختیار کرکے آنجہانی اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد نائیڈو نے ایوان کی کارروائی جمعہ تک کےلئے ملتوی کردی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined