قومی خبریں

لوک سبھا اسپیکر پر ’قومی ترانہ‘ کی توہین کا الزام عائد، سپریا شرینیت نے جاری کی ویڈیو

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان نے لکھا ہے کہ ’’محترم اسپیکر، قومی ترانے کے وقت جہاں ہیں، وہیں کھڑے ہو جانا چاہئے۔ جو آپ نے کیا وہ قومی ترانے کی شدید توہین ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت / ویڈیو گریب</p></div>

سپریا شرینیت / ویڈیو گریب

 

کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر قومی ترانے کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لوک سبھا اسپیکر قومی ترانے کے دوران چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان نے اسپیکر سے کہا ہے کہ قومی ترانے کے وقت جہاں رہتے ہیں وہیں کھڑے ہو جایا جاتا ہے۔ آپ نے قومی ترانے کی شدید توہین کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی قومی ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کھڑی ہیں، قومی ترانے کی دھن بج رہی ہے اور اسی دوران عقب کے دروازے سے لوک سبھا اسپیکر نمودار ہوتے ہیں اور صدر جمہوریہ کے بغل میں جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ 22 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان نے لکھا ہے کہ ’’محترم اسپیکر، قومی ترانے کے وقت جہاں ہیں، وہیں کھڑے ہو جانا چاہئے۔ جو آپ نے کیا وہ قومی ترانے کی شدید توہین ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اسپیکر اوم برلا کے ذریعے پارلیمنٹ میں ایمرجنسی پر مذمتی قرارداد پیش کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اپوزیشن کے لیڈران کے ساتھ اسپیکر سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ اسپیکر کو اس طرح کے سیاسی قراردادوں سے گریز کرنا چاہئے۔ ابھی راہل گاندھی کی اظہار ناراضگی کی خبر میڈیا میں آئی ہی تھی کہ کانگریس کی ترجمان نے قومی ترانے کے دوران اسپیکر کے چلنے کی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined