قومی خبریں

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، اس سیشن میں ہوا 114 فیصد کام

پریزائڈنگ آفیسر نے کہا کہ بجٹ سیشن میں مختلف موضوعات پر بحث کے لیے ایوان 48 گھنٹے اور 23 منٹ تک چلا۔ سیشن کے پہلے مرحلے میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک پر 16 گھنٹے 58 منٹ تک بحث ہوئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ پریزائڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے وقفہ سوال کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو مرحلوں میں چلنے والے اس سیشن کے دوران ایوان میں 114 فیصد کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن 29 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند کی تقریر کے ساتھ شروع ہوا تھا اور 17 ویں لوک سبھا کے دیگر سیشن کی طرح بجٹ سیشن میں بھی بہت کام ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیشن کے دوران ایوان کے 24 اجلاس ہوئے جو 132 گھنٹوں تک چلے۔ اس سیشن میں ایوان کا کام کاج 114 فیصد ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے کے سیشن میں 125 فیصد، دوسرے سیشن میں 115، تیسرے سیشن میں 117 فیصد اور چوتھے سیشن میں ریکارڈ 167 فیصد کام ہوا تھا۔

Published: undefined

پریزائڈنگ آفیسر نے کہا، ’بجٹ سیشن میں مختلف موضوعات پر بحث کے لیے ایوان 48 گھنٹے اور 23 منٹ تک چلا۔ سیشن کے پہلے مرحلے میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک پر 16 گھنٹے 58 منٹ تک بحث ہوئی اور اس میں 149 اراکین نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شکریہ کی تحریک کے جواب کے بعد ایوان نے شکریہ کی تحریک اتفاق رائے سے پاس کی‘۔

Published: undefined

بھرت ہری مہتاب نے کہا کہ یکم فروری کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ پر 14 گھنٹے اور 42 منٹ تک بحث ہوئی جس میں کل 146 اراکین نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’سنہ 2021-22 کے لیے وزارت ریل، وزارت تعلیم اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتوں کے گرانٹس کے مطالبات پر ایوان میں بحث کی گئی۔ اس بحث میں کل 21 گھنٹے اور 43 منٹ کا وقت لگا۔ سنہ 2021-22 کے لیے مرکزی بجٹ سے متعلق باقی تمام وزارتوں کی بقایا گرانٹس کے مطالبات کو 17 مارچ 2021 کو ایوان کی منظوری کے لیے ایک ساتھ رکھا گیا اور انھیں منظور کرنے کے بعد متعلقہ (بجٹ) اختصاص کے بل کو پاس کیا گیا۔

Published: undefined

پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ سیشن کے دوران 17 سرکاری بل متعارف کروائے گئے اور مجموعی طور پر 18 بل پاس ہوئے۔ ان میں ثالثی اور صلح (ترمیمی) بل 2021، کان اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2021، آئین (ایس سی ذاتیں) حکم (ترمیمی) بل 2021، بیمہ (ترمیمی) بل، 2021، دہلی قومی دارالحکومت علاقہ حکومت (ترمیمی) بل 2021، شپ آپریشن کے لیے سمندری تعاون بل 2021، مالی بل 2021 اور قومی وابستہ اور صحت دیکھ بھال مالیاتی کمیشن بل 2021 شامل ہیں۔

Published: undefined

بھرت ہری مہتاب نے کہا کہ سیشن کے دوران پارلیمانی کمیٹیوں نے بجٹ سیشن میں مالیاتی اور دیگر امور پر ہم سفارشات دیں اور 163 رپورٹ پیش کیٰ۔ سیشن کے دوران 84 سوالوں کے زبانی جواب دیئے گئے۔ اراکین نے کل 583 بلا تاخیر عوامی مفاد کے معاملے اٹھائے اور ضابطہ 377 کے تحت کل 405 معاملے اٹھائے۔

Published: undefined

بھرت ہری مہتاب نے بتایا کہ وزراء کی جانب سے ہدایت 73 اے کے تحت کل 48 بیان دیئے گئے اور چار از خود نوٹس میں بیان دیئے گئے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کی جانب سے بھی سرکاری کام کے سلسلے میں تین بیانات دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایوان میں خاتون کو بہ اختیار بنانے کے سلسلے میں ضابطہ 193 کے تحت مختصر مدتی بحث ہوئی۔ علاوہ ازیں اس سیشن کے دوران متعلقہ وزراء کی جانب سے 3591 خطوط کو ایوان کے میز پر رکھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں سیشن کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت اور ایوان میں ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔ تمام اراکین، سکریٹریٹ کے افسران اور اہلکاروں کے لیے کووڈ- 19 ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined