قومی خبریں

’فروری میں ہوگا لوک سبھا انتخاب!‘ ممتا بنرجی کی پیشین گوئی

ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے بی جے پی نے کہا تھا کہ جیتنے پر چائے باغان کھول دیں گے، لیکن ایک بھی چائے باغان انھوں نے نہیں کھولا۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر @AITCofficial

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج جلپائی گوڑی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی انھوں نے پیشین گوئی کی کہ بی جے پی کی عمر اب صرف 6 ماہ رہ گئی ہے، کیونکہ فروری ماہ میں لوک سبھا انتخاب کرائے جائیں گے۔ ممتا بنرجی نے 2024 میں مودی حکومت کر اقتدار سے بے دخل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Published: undefined

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے ملک اور ریاست کے موجودہ حالات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے بی ایس ایف سے غیر جانبدار ہو کر کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ سبھی بی ایس ایف خراب نہیں ہوتے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ ’’مودی آج ہیں اور کل چلے جائیں گے، یہ سمجھنا ہوگا۔ آج کوچ بہار میں بنگلہ دیش بارڈر سے آ کر گولی مار کر کوئی چلا گیا ہے۔ ہم لوگ کارروائی کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی نے یہ بیانات جلپائی گوڑی میں پنچایت انتخاب کے پیش نظر منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم کسانوں کو ہر سال 10 ہزار روپے دے رہے ہیں اور کسانوں کی موت ہونے پر ان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ترنمول کانگریس پنچایت انتخاب جیتے گی، اسمبلی انتخاب جیتے گی، اور لوک سبھا انتخاب جیتے گی۔ ترنمول کانگریس پوری ریاست میں آگے ہے، اسے کوئی نہیں ہرا سکتا۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے بی جے پی نے کہا تھا کہ جیتنے پر چائے باغان کھول دیں گے، لیکن ایک بھی چائے باغان انھوں نے نہیں کھولا۔ جو بھی چائے باغان کھولے گئے ہیں وہ ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت کے ذریعہ کھولے گئے۔ چائے باغان کو لے کر اپنے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزدوروں کو چائے باغان کا پٹہ دیا جائے گا اور اس کے لیے کام شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined