نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند ، کانگریس صدر راہل گاندھی، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے اتوار کو اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ كووند نے راشرپتی بھون میں ایک پولنگ مرکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔
Published: undefined
راہل گاندھی، کیجریوال اور ماکن نے نئی دہلی میں متعلقہ پولنگ مراکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔ شیلا دیکشت نے نظام الدین، منیش سسودیا نے پانڈونگر اور گوتم گمبھیر نے اولڈ راجندر نگر علاقے میں ووٹ دیا۔ اس موقع پر شیلا دیکشت نے کہا’’ہمیں اپنی جیت کا یقین ہے ‘‘۔
Published: undefined
سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار گوتم گمبھیر نے بیوی نتاشا جین کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مرکز پر قطار میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’میں نے اپنا کام کر دیا۔ اب آپ کی باری ہے ، دہلی کے لوگو، ووٹنگ کیجیے‘‘۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا’ ’گڈ مارننگ دہلی۔ اپنا ووٹ دینے جائیں۔ اپنا ووٹ ان کو دیں جو آپ کے لئے کام کرتے ہیں۔ ان کو ووٹ نہ دیں جو نفرت پھیلاتے ہیں اور دہلی کام روکتے ہیں۔ آپ کا ووٹ ملک میں تبدیلی لا سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined