قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: نفرت، جملوں اور توجہ ہٹانے کی سیاست کے خلاف ووٹ کریں، کھڑگے کی ووٹروں سے اپیل

کھڑگے نے کہا، ’’آج چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ ہے اور ووٹ ضرور دینا ہے۔ اتحاد، انصاف اور ضروری مسائل پر ووٹ ڈالیں۔ نفرت، جملوں اور توجہ ہٹانے کی سیاست کے خلاف ووٹ کریں‘‘

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی تمام ساتوں سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران کانگریس صدر نے کہا کہ اتحاد، انصاف اور روزمرہ کے اہم مسائل پر ووٹ دیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’میرے پیارے ہم وطنو، جمہوریت اور آئین کو محفوظ بنانے کی یہ جدوجہد اپنے آخری دو مرحلوں میں داخل ہو چکی ہے۔ آج ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ ہے اور آپ کو ووٹ ضرور دینا چاہیے۔ اتحاد، انصاف اور روزمرہ کے اہم مسائل پر ووٹ دیں۔ نفرت، جملوں اور توجہ ہٹانے کی سیاست کے خلاف ووٹ ڈالیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے لکھا، ’’ای وی ایم پر بٹن دبانے سے پہلے ذرا سوچیں، کیا آپ منصفانہ سیاست نہیں چاہتے؟ ایسا معاشی اور سماجی تحفظ، جس میں یووا نیائے، کسان نیائے، ناری نیائے، شرمک نیائے، حصہ داری نیائے کے تحت ہم ایک ترقی پسند اور جامع ہندوستان بنائیں۔ اگر یہ سب کچھ ضروری ہے تو 6 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 68 سیٹوں پر ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ضرور ووٹ دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں آج وہ دن ہے جب آپ برسوں سے پھیلی خوفناک بے روزگاری اور بے لگام مہنگائی کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج وہ دن ہے جب آپ دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کی حفاظت کر سکیں گے۔ آج وہ دن ہے جب آپ جمہوریت کی طاقت سے آمریت کی بے لگام طاقت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کیونکہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں! میری ان نوجوان دوستوں سے اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں کہ ووٹ ضرور ڈالیں، ہندوستان کی جمہوریت کو آپ کے ہاتھوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ آمرانہ طاقتیں گزشتہ پانچ مرحلوں سے بری طرح ہل چکی ہیں، ان کی کرسی لرز رہی ہے، خوف و ہراس کی آوازیں عروج پر ہیں۔ یہ آپ کے ووٹ کی طاقت ہے۔ انصاف 4 جون سے شروع ہوگا، ہندوستان نے فیصلہ کر لیا کہ حالات بدلیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined