قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: دہلی میں سیکورٹی کا خاص انتظام، 51 پیرا ملٹری کمپنیاں، 17500 ہوم گارڈ، پولنگ سنٹر پر 33000 پولیس

دہلی میں 2628 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، ان میں 429 پولنگ مراکز انتہائی حساس ہیں، انتخابی عمل کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی پولیس، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

راجدھانی دہلی میں 25 مئی کو سبھی 7 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے سبھی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی سی پی الیکشن سیل، دہلی پولیس سنجے سہراوت نے اس تعلق سے میڈیا کو کچھ اہم جانکاریاں دی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر مہیا کی جانے والی سہولیات اور سیکورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ دہلی میں مجموعی طور پر 2628 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں 429 پولنگ مراکز انتہائی حساس ہیں۔ انتخابی عمل کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے 33 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سبھی جگہ 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا سکے، اس لیے سی سی ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

ڈی سی پی الیکشن سیل کے مطابق پولنگ مراکز پر 33 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی تاکہ کسی بھی طرح کی انہونی سے بچا جا سکے۔ ان سیکورٹی اہلکاروں کو ملک کی الگ الگ ریاستوں سے بلایا جائے گا جن میں راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 51 پیرا ملٹری کی کمپنیوں کو بھی سیکورٹی انتظامات میں شامل کیا گیا ہے۔ انتخاب کے دن 17 ہزار 500 ہوم گارڈس کو بھی تعینات کیا جائے گا جنھیں الگ الگ ریاستوں سے بلایا گیا ہے۔ ساتھ ہی راجدھانی میں پولنگ مراکز کی نگرانی ڈرون سے بھی کی جائے گی۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے ای وی ایم کو اسٹرانگ روم تک بہ حفاظت لے کر جانا الیکشن کمیشن کے لیے چیلنج بھرا عمل ہے۔ اسے ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جا سکے، اس کے لیے دہلی پولیس اور پیرا ملٹری کے جوان 4 جون تک 24 گھنٹے تعینات رہیں گے۔ ڈی سی پی الیکشن سیل کا کہنا ہے کہ جمہوری ملک میں ووٹنگ ایک تہوار کی طرح ہے۔ اس تہوار کو صحیح انداز میں انجام تک پہنچایا جا سکے، اس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ انتخاب کو جیتنے اور امیدواروں کو ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے میں ملک کے ووٹرس کا اہم کردار ہے۔ اس لیے ووٹرس کو اپنے خیمے میں ووٹ دینے کے لیے کوئی بھی متاثر نہ کر سکے، اس کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ووٹرس کو ووٹ کے لیے کسی بھی طرح کا لالچ دے کر اپنی طرف کھینچنے کی کوششوں پر سخت نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined