قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: چودھری بیریندر سنگھ نے بی جے پی کو کہا الوداع، کل کانگریس میں ہوں گے شامل

چودھری بیریندر سنگھ کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی نے بھی بی جے پی کو خیر باد کہہ دیا ہے، ان کے بیٹے نے پہلے ہی کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری بیریندر سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

چودھری بیریندر سنگھ، تصویر سوشل میڈیا

 

لوک سبھا انتخاب سے عین قبل ہریانہ سے بی جے پی کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ ریاست کے بڑے جاٹ لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چودھری بیریندر سنگھ نے 8 اپریل کو بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کی سابق رکن اسمبلی بیوی نے بھی بی جے پی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ بیریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ منگل یعنی 9 اپریل کو کانگریس کی رکنیت اختیار کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل ہی چودھری بیریندر سنگھ کے بیٹے برجیندر سنگھ بی جے پی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ بیریندر سنگھ کی بیوی اور ہریانہ سے بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی پریم لتا نے بھی بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پریم لتا 2014 سے 2019 تک ریاست میں رکن اسمبلی رہی تھیں۔

Published: undefined

پیر کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیریندر سنگھ نے کہا کہ ’’میں نے بی جے پی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی چیف جے پی نڈا کو بھیج دیا ہے۔ میری بیوی پریم لتا نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔ کل منگل کو ہم کانگریس میں شامل ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ چودھری بیریندر سنگھ کانگریس کے ساتھ چار دہائی سے زیادہ وقت پرانے رشتے کو توڑ کر تقریباً 10 سال قبل بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ حکومت میں رہنے کے دوران بھی وہ کسانوں اور مزدوروں کو لے کر لگاتار پارٹی کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے رہے تھے۔ ان کے بیٹے برجیندر سنگھ کے 10 مارچ کو کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے ہی امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ بیریندر سنگھ بھی جلد ہی کانگریس کا دامن تھامیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined