لکھنؤ: سماجوادی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بدھ کو اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ اس دستاویز میں ذات پر مبنی مردم شماری اور کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کی قانونی گارنٹی سمیت متعدد وعدے کئے گئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کے کئی دیگر سینئر لیڈران نے لکھنؤ میں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں انتخابی منشور جاری کیا۔
Published: undefined
انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکوزیو الائنز (انڈیا) کی اہم حلیف جماعت سماجوادی پارٹی کے انتخابی منشور ’جنتا کا مانگ پتر، ہمارا ادھیکار میں ’انڈیا‘ اتحاد کی حکومت قائم ہونے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے، سماجی انصاف، کسانوں کی بہبود، نوجوانوں کی بہبود، آٹا اور ڈیٹا کا حق، تعلیم و صحت اور خواتین کی بااختیاری کے مختلف نکات پر متعدد وعدے کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا، ’’اس جنتا کے مانگ پتر میں سب سے پہلے آئین کی حفاظت کا حق ہے، میڈیا کی آزادی کا حق، جمہوری اداروں کی آزادی کا حق ہے۔ انصاف، مساوات، سماجی انصاف کا حق ہے۔ اس ملک کی ترقی محور ذات پر مبنی مردم شماری ہے، جو ضروری ہے۔ روٹی کا حق، مہنگائی سے نجات کا حق، غریبی سے باہر نکالنے کا حق ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’سماجوادی پارٹی کا خیال ہے کہ کسانوں کو ایم ایس پی دیا جائے۔ بغیر ایم یس پی کے ان کی حالت میں بہتری ممکن نہیں۔ اس کے لیے قانونی طور پر گارنٹی کے طور پر ایم ایس پی دلانے کا کام سماجوادی پارٹی کرے گی۔
سماجوادی پارٹی انڈیا اتحاد کے تحت اتر پردیش کی 80 میں سے 62 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، جبکہ کانگریس 17 سیٹوں پر میدان میں ہے۔ اس کے علاوہ بھدوہی لوک سبھا سیٹ ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) کو دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز