قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: آر جے ڈی نے جاری کیا انتخابی منشور، ایک کروڑ سرکاری ملازمت سمیت کیے 24 بڑے وعدے

تیجسوی یادو نے کہا کہ آئندہ رکشا بندھن سے غریب کنبوں کی ہماری بہنوں کو ہر سال ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دیں گے، گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا اور بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دلائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈران، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/patna_RJD">@patna_RJD</a></p></div>

انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈران، تصویر @patna_RJD

 

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آر جے ڈی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ پارٹی کے انتخابی منشور کو ’پریورتن پتر‘ نام دیا گیا ہے، جسے جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’پریورتن پتر کے ذریعہ ہم 24 وعدے لے کر آئے ہیں۔ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ہم ملک بھر میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا کام کریں گے۔ آنے والے 15 اگست کو آپ کو بے روزگاری سے آزادی ملنی شروع ہو جائے گی۔‘‘

Published: undefined

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’15 اگست سے ملازمت دینے کا عمل ہم شروع کر دیں گے۔ آنے والے رکشا بندھن سے غریب کنبوں کی ہماری بہنوں کو ہر سال ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دیں گے۔ گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔ بہار کو خصوصی ریاست کا ہم درجہ دلائیں گے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے پرانی پنشن سے متعلق بھی اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم پرانا پنشن منصوبہ واپس لائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بہار میں سب سے مہنگی بجلی ہے، ہم 200 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔ سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ 10 فصلوں کے لیے ایم ایس پی پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگنی ویر منصوبہ کو واپس لیں گے۔ نیم فوجی دستوں کو جان کی قربانی دینے کے بعد شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ پورنیہ، مظفر پور، گوپال گنج، بھاگلپور اور رکسول میں پانچ ہوائی اڈے بنائیں گے۔ ساتھ ہی منڈل کمیشن کی سفارشات کو پوری طرح سے نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ جب بھی ہم کچھ کہتے ہیں، تو اس کا مطلب ہوتا ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔ ہم نے 2020 کے انتخابات کے دوران اٹھائے گئے اپنے ایشوز کو ان 17 مہینوں میں آگے بڑھایا، جن کی ہمیں اجازت دی گئی تھی۔ ہم نے پانچ لاکھ سرکاری ملازمتیں دیں۔ کوئی دیگر ریاست ایسی سہولتوں پر مشتمل منصوبہ نہیں بنا سکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined