قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب، چوتھا مرحلہ: مغربی بنگال میں ووٹنگ فیصد سب سے زیادہ، جموں و کشمیر سب سے پیچھے

چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، رات 8 بجے تک ملی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے 62.84 فیصد ووٹنگ کی اطلاع دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/PIBHyderabad">@PIBHyderabad</a></p></div>

تصویر @PIBHyderabad

 

لوک سبھا انتخاب کا چوتھا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو چکا ہے۔ اس مرحلہ میں 8 بجے تک حاصل رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے جو ووٹنگ فیصد جاری کیا ہے، وہ 62.84 ہے۔ سب سے زیادہ مغربی بنگال میں 76.02 فیصد اور سب سے کم جموں و کشمیر میں 36.88 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

Published: undefined

چوتھے مرحلہ میں 8.73 کروڑ خواتین سمیت 17.70 کروڑ سے زیادہ ووٹرس حق رائے دہی کے لیے اہل تھے۔ ووٹنگ کے لیے 1.92 لاکھ پولنگ مراکز پر 19 لاکھ سے زیادہ الیکٹورل افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ کچھ مقامات سے تشدد کی خبریں ضرور آئیں، لیکن بیشتر مقامات پر امن و امان کے ساتھ پولنگ کا عمل انجام پا گیا۔

Published: undefined

اس مرحلہ مین تلنگانہ کی سبھی 17 لوک سبھا سیٹوں پر اور آندھرا پردیش کی سبھی 25 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ علاوہ ازیں اتر پردیش کی 13 لوک سبھا سیٹوں، بہار کی 5 لوک سبھا سیٹوں، جھارکھنڈ کی 4 لوک سبھا سیٹوں، مدھیہ پردیش کی 8 لوک سبھا سیٹوں، مہاراشٹر کی 11 لوک سبھا سیٹوں، اڈیشہ کی 4 لوک سبھا سیٹوں، مغربی بنگال کی 8 لوک سبھا سیٹوں اور جموں و کشمیر کی ایک لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے ساتھ ہی آندھرا پردیش کی 172 اسمبلی سیٹوں اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

آئیے جانتے ہیں کس ریاست میں کتنے فیصد ووٹنگ ہوئی:

  • مغربی بنگال 76.02 فیصد

  • مدھیہ پردیش 69.02 فیصد

  • آندھرا پردیش 68.20 فیصد

  • اڈیشہ 64.23 فیصد

  • جھارکھنڈ 63.88 فیصد

  • تلنگانہ 61.56 فیصد

  • اتر پردیش 58.00 فیصد

  • بہار 55.92 فیصد

  • مہاراشٹر 52.93 فیصد

  • جموں و کشمیر 36.88 فیصد

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined