دہلی کے سات لوک سبھا انتخابی حلقوں میں چھٹے مرحلے کے تحت 12 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ سبھی سیٹوں پر بی جے پی، عآپ اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے لیکن اصل لڑائی کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
دہلی میں نامزدگی کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ دہلی میں سات میں سے تین بی جے پی اور دو عآپ امیدواروں نے اپنے اوپر چل رہے مجرمانہ مقدمے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں کانگریس کے صرف ایک امیدوار نے اپنے حلف نامے میں مجرمانہ مقدمے کا تذکرہ کیا ہے۔
Published: undefined
چاندنی چوک، نئی دہلی اور شمال-مغربی دہلی لوک سبھا سیٹوں پر ویسے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن کے دامن پر مجرمانہ مقدمے کے داغ نہیں ہیں۔ چاندنی چوک پارلیمانی سیٹ پر بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن کا مقابلہ عآپ کے پنکج گپتا اور کانگریس کے جے. پی. اگروال سے ہے۔ ان تینوں کے دامن پر کسی مجرمانہ مقدمہ کا داغ نہیں ہے۔
Published: undefined
شمال مشرق دہلی سیٹ پر دو امیدوار ایسے ہیں جن پر بالترتیب تین اور ایک مجرمانہ مقدمے کا داغ ہے۔ یہ ہیں بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور عآپ کے دلیپ پانڈے۔ تیواری کے خلاف مقدمہ ڈرانے دھمکانے سے متعلق ہے، جو سرکاری افسر کے ذریعہ حکم کی خلاف ورزی کیے جانے پر کئی لوگوں کی مشترکہ منشا پوری کرنے کے لیے کیا گیا۔ پانڈے پر جو ایک مقدمہ ہے وہ پریس اور کتاب رجسٹریشن ایکٹ کے تحت پوسٹر شائع کرنے سے متعلق ہے۔ یہ دونوں دہلی کی تین بار وزیر اعلیٰ رہیں شیلا دیکشت کے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں۔ شیلا کے حلف نامے میں کسی مقدمے کا ذکر نہیں ہے۔
Published: undefined
مشرقی دہلی میں تین اہم امیدواروں میں سے دو، یعنی بی جے پی کے معروف امیدوار گوتم گمبھیر اور عآپ کی آتشی نے اپنے حلف نامے میں ایک ایک مجرمانہ مقدمہ کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں کا مقابلہ کانگریس کے اروندر سنگھ لولی سے ہے، جنھوں نے کسی مجرمانہ مقدمے کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
جنوبی دہلی میں موجودہ بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی نے دو مجرمانہ مقدمات کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مقابلہ دو یوتھ لیڈروں سے ہے جن کے دامن پر مجرمانہ مقدمے کا کوئی داغ نہیں ہے۔ ان میں سے ایک ہیں عآپ کے 30 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ راگھو چڈھا اور دوسرے ہیں معروف مکے باز وجیندر سنگھ جو کانگریس کے امیدوار ہیں۔
Published: undefined
مغربی دہلی میں بی جے پی اور عآپ نے ایسے امیدوار اتارے ہیں جن پر کوئی مجرمانہ مقدمہ نہیں ہے، جب کہ کانگریس نے سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا پر داؤ لگایا ہے جنھوں نے تین مجرمانہ مقدمے کا تذکرہ کیا ہے۔ اسی طرح نئی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کا مقابلہ کانگریس لیڈر اجے ماکن اور عآپ کے برجیش گویل سے ہے۔ یہ تینوں بے داغ ہیں۔
Published: undefined
شمال-مغرب سیٹ پر مشہور گلوکار ہنس راج ہنس بی جے پی امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ عآپ کے گگن سنگھ اور کانگریس کے راجیش للوٹھیا سے ہے۔ ان تینوں کے حلف نامے میں بھی کسی مجرمانہ مقدمے کا تذکرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined