نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں آئندہ لوک سبھا اور آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، سکم اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کے انعقاد، اشاعت یا نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پابندی کی مدت 19 اپریل کی صبح 7 بجے شروع ہوگی اور یکم جون کو شام 6:30 بجے ختم ہوگی۔ یہ پابندی ہر قسم کے میڈیا بشمول پرنٹ، الیکٹرانک یا کسی دوسرے طریقہ کے میڈیا پر نافذ العمل ہوگی۔
مذکورہ عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کے اختتام تک 48 گھنٹوں کے دوران الیکٹرونک میڈیا پر رائے شماری یا کسی دوسرے سروے کے نتائج سمیت انتخابی مواد کی نمائش ممنوع ہوگی۔
خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات اور آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشا اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے علاوہ 12 ریاستوں کی 25 اسمبلی نشستوں پر علیحدہ سے ضمنی انتخابات بھی ہونے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined